امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرورہونی چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا چاہتا ہوں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگ ختم کریں لیکن فتح ضرورہونی چاہیے۔نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ ختم کرنے کیلئے ضرور دبائو ڈالیں گے، لوگ 7 اکتوبرکوبھول جائیں گے لیکن یہ بہت پرتشدد تھا،یہ ہولوکاسٹ کی طرح ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی