نیپال کے مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے ہفتے کو بتایا کہ امدادی کارکنوں نے تباہی کے مقام پرسرچ آپریشن کے دوران مزید 10 لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔پولیس کے ترجمان دان بہادر کارکی نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 450 کلومیٹر مغرب میں واقع ضلع اچم میں مٹی کے نیچیدبے پانچ مکانات کے ملبے سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو نکالا۔مقامی میڈیا فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی کارکن اپنے ہاتھوں سے کیچڑ صاف کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی