i بین اقوامی

نیپال میں اڑان بھرنے کے دوران طیارے کو حادثہ، 18افراد ہلاکتازترین

July 24, 2024

نیپال میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساریا ائیرلائن کے ائیرکرافٹ کو حادثہ کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں بدھ کے روز صبح 11بجے کے وقت طیارے نے اڑان بھری تو وہ حادثے کا شکار ہوگیا،رپورٹس کے مطابق طیارے میں کریو ممبران سمیت 19افراد سوار تھے جن میں سے 18کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پائلٹ کو زخمی حالت میں طیارے سے باہر نکالا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرتے وقت رن وے پر پھسلنے سے حادثے کا شکار ہوا جس کے بعد طیارے نے فوری آگ پکڑلی، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو طیارے سے باہر نکالا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے رن وے سے اڑان بھرنے کی کوشش کی تو اس کا ایک پر زمین سے جالگا جس پر طیارے نے آگ پکڑلی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا طیارہ جل گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی