نیوزی لینڈ میں 6.0شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،برطانوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں زلزلہ پر نظر رکھنے والے ادارے جیونیٹ نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح 9.14بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب 6.0شدت کا زلزلہ آیا ، زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ 0اور گہرائی 7میل تھی ، حالیہ زلزلے کے بعد 14ہزار سے زیادہ لوگوں نے ہلچل محسوس کرنے کی اطلاع دی،زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے سے ابتدائی رپورٹوں میں کسی قسم کے جانی یا اہم نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی