روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق ڈاکٹرائن بہتر بنا رہا ہے،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یمنی وزارت خارجہ کے سربراہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکیوں کے نزدیک تیسری عالمی جنگ ہوئی تو اس سے صرف یورپ متاثر ہوگا، تاہم واشنگٹن کو یہ بات جاننا چاہیے کہ روس کا اپنا ڈاکٹرائن ہے، جس میں نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق بھی ڈاکٹرائن شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ اس ڈاکٹرائن کو اس وقت واضح کیا جارہا ہے جس سے امریکی حکام بھی واقف ہیں،روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے جون کے اواخر میں امکان ظاہر کیا تھا کہ نیوکلیئر ڈاکٹرائن تبدیل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ نیوکلیئر ہتھیار ممکنہ استعمال کرنے کے آغاز کا درجہ کم کرنے سے متعلق ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ یورپی حلقوں میں یہ بحث ہورہی ہے کہ ایسے ہتھیار بلا خوف استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی