ترک صدر رجب طیب اردوان سے نیویارک میں امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان اور ایلن مسک کے درمیان ترکیہ میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کی فیکٹری کے قیام سے متعلق بات چیت ہوئی،ایلون مسک نے صدر اردوان سے اپنے بیٹے کی ملاقات بھی کرائی۔ ترک صدر نے بچے کو فٹبال کا تحفہ دیا۔ ترک صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی