i بین اقوامی

نیویارک، قیدی کی موت سے قبل پولیس کا تشدد ثابتتازترین

December 28, 2024

امریکا کی ریاست نیویارک میں قیدی کی موت سے قبل اس پر پولیس کا تشدد ثابت ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کی وردی پر لگے کیمرے (باڈی کیم) کی فوٹیج سے پولیس اہلکاروں کا کیا گیا تشدد ثابت ہوا ہے۔نیویارک کی جیل میں پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑی لگے قیدی کو مارا پیٹا تھا جس کی اگلے دن موت واقع ہو گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق 43 سالہ رابرٹ بروکس کو نیویارک کی جیل میں پیش آنے والے واقعے کے ایک دن بعد 10 دسمبر کو اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔اس کیس کی تحقیقات کرنے والے نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے جمعے کو 9 دسمبر کی باڈی کیمرہ فوٹیج دکھائی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ابتدائی طور پر نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے قیدی پر تشدد میں ملوث 13 افسران اور جیل کی ایک نرس کو بر طرف کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی