i بین اقوامی

نیویارک اپنی عمارتوں کے بوجھ کی وجہ سے ڈوب رہا ہے، ماہرین ارضیات کا انتباہتازترین

June 02, 2023

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق نیویارک فلک بوس عمارتوں کے وزن کی وجہ سے سالانہ ایک سے دو ملی میٹر کی شرح سے ڈوب رہا ہے،ماہرین ارضیات کے حساب کے مطابق نیویارک کی عمارتوں، ٹاورز اور فلک بوس عمارتوں کا وزن 762ملین ٹن ہے جو زمین پر ایک غیر معمولی دبا ئوکی نمائندگی کرتا ہے،یہ حجم ایفل ٹاور کے حجم سے 75,000گنا زیادہ ہے،اس بے پناہ دبا ئوکے تحت، 8.5ملین افراد پر مشتمل ریاستہائے متحدہ امریکا کا ثقافتی اور اقتصادی دارالحکومت سالانہ 1سے 2 ملی میٹر کی شرح سے ڈوب رہا ہے۔تحقیق کے مطابق نیو یارک شہر کے کچھ علاقوں میں جہاں معتدل یا مصنوعی زمینوں پر عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں ان میں کمی 4.5ملی میٹر سالانہ تک پہنچ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی