i بین اقوامی

نیٹو سربراہان کا یوکرین کو اتحاد میں شمولیت کا ٹائم فریم دینے سے انکارتازترین

July 12, 2023

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن ( نیٹو ) کے سربراہان نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کا ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیٹو کے رہنماں کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مستقبل میں فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے قابل ہونا چاہیے لیکن وہ صدر ولادی میر زیلنسکی کو ناراض کرتے ہوئے کیف کو فوری طور پر دعوت دینے سے باز رہے۔ 31 رکن ممالک کے رہنماں نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں دو روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز کیا جب یوکرین کی فوجیں اپنے ملک کے کچھ حصوں پر قابض روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ تمام رہنماں نے اعلان کیا کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو میں ہے لیکن انہوں نے اس عمل کے لیے کوئی ٹائم لائن پیش نہیں کی۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جب ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ اتحادی متفق ہوں اور شرائط پوری ہو جائیں تو ہم یوکرین کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔ اعلامیے میں شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم یوکرین کیلئے ایک شرط کو ختم کر دیا جسے ممبرشپ ایکشن پلان کہا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی