i بین اقوامی

نیدرلینڈز،بھیڑیوں کی انسانی آبادی کے قریب آنے پر انتظامیہ چوکنی ہوگئیتازترین

November 04, 2022

نیدرلینڈز میں بھیڑیے انسانی آبادکے قریب آرہے ہیں جس وجہ سے انتظامیہ حفاظتی اقدامات لینا شر وع کردیے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیوں کا انسانوں سے خوف نہ کھانا تشویش میں مبتلا کررہا ہے اور ساتھ ہی نقصانات کے خدشات کو بھی جنم دے رہا ہے،نیدرلینڈز کے ایک شہر سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک بھیڑیے کو ہوج ویلو نیشنل پارک میں ایک خاندان کے پاس ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیوں کے لیے پینٹ بالز استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ فورسز دیکھ سکیں کہ کون سے بھیڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پینٹ بالز گن کی مدد سے بھیڑیے انسانوں سے 30 میٹر دور رہیں گے تاہم اس پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائیگا،نیدرلینڈز حکومت کے ایک عہدیدار نے کہاکہ انتظامیہ نے ایک بھیڑیے کو انسان کی تلاش کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پینٹ بالز گن کے استعمال کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پارک میں کوئی بھی گن لے کر آئے اور بھیڑیوں کو نشانہ بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی