i بین اقوامی

ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کا مشن کامیابتازترین

October 12, 2022

زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن میں ناسا کی جانب سے زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ نے سیارچے ڈائی مورفس کو تباہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کا تاریخی مشن کامیاب ہوگیا۔ناسا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ ڈارٹ نے سیارچے ڈائی مورفس سے ٹکرا کر اس کا راستہ تبدیل کردیا۔ناسا چیف نے کہا کہ ہم نے دکھا دیا ہے کہ ناسا زمین کے محافظ کے طور پر سنجیدہ ہے۔واضح رہے کہ 26 ستمبر کو ڈارٹ اسپیس کرافٹ 23 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سیارچے سے ٹکرایا تھا جس سے سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا۔ اس طریقے کو زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچوں کی روک تھام کے لیے اہم دفاعی ہتھیار قرار دیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی