i بین اقوامی

نامزدگی قبول کرنے کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 40ملین ڈالرز جمعتازترین

August 26, 2024

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے مزید 40ملین ڈالرز جمع ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں نامزدگی قبول کرنے کی تقریر کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 40ملین ڈالرز جمع ہوئے۔ گزشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے اب تک 540ملین ڈالرز کی رقم جمع ہوچکی ہے،نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ صدارتی انتخاب سے متعلق تازہ سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے، کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4جبکہ ٹرمپ کی 45.3فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی