افریقی ملک نائجر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 94ہو گئی ہے،سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جون میں شروع ہونے والی شدید بارشوں سے ایک لاکھ 35ہزار 156افراد متاثر ہوئے،بیان میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 94افراد جان کی بازی ہار گئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے،نائجر میں برسات کا موسم جون سے شروع ہو کر ستمبر میں ختم ہوتا ہے۔ گزشتہ سال شدید بارشوں سے 41افراد ہلاک اور 53زخمی ہوئے تھے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی