i بین اقوامی

نائیجریا' عام انتخابات کے باعث ملک کی تمام یونیورسٹیاں بند کرنے کا حکمتازترین

February 10, 2023

نائیجیرین نیشنل یونیورسٹیز کمیشن نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو 22 فروری سے 14 مارچ تک عام انتخابات کی وجہ سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا، انتخابات 25 فروری کو منعقد ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق این یو سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران عملے اور طلبا کی حفاظت اور تحفظ کے خدشات کے بعد کیا گیا ہے۔ملک میں جاری عدم تحفظ کے مسائل کی وجہ سے یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا انتخابات 25 فروری کو طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ سکیں گے یا نہیں، تاہم الیکشن کمیشن کے سربراہ نے انتخابات منصوبے کے مطابق ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی