نائیجیریا میں جنریٹر کے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ایک میوزک اسٹوڈیو میں مقیم 7یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق صوبہ بائیلسا میں، کوئی نعم البدل نہ ہونے کی وجہ سے، میوزک اسٹوڈیو میں مقیم یونیورسٹی طالبعلم نیند کے دوران جنریٹر کے دھوئیں سے متاثر ہو ئے۔نیند کے دوران دم گھٹنے کے نتیجے میں 7نوجوان ہلاک جبکہ متعدد طلبا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے پیٹرول کی دولت سے مالا مال ملک نائیجیریا کے متعدد علاقوں کو اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔عوام کو دن بھر میں اوسطا 4گھنٹے کے لئے بجلی کے استعمال کا موقع ملتا ہے اور عوام کا ایک بڑا حصہ بجلی کی ضرورت کو جنریٹروں سے پورا کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی