i بین اقوامی

نائیجیریا سے امریکا کی پرواز میں شدید جھٹکے، 40 مسافر زخمی،طیارے کی ہنگامی لینڈنگتازترین

January 28, 2025

نائیجیریا سے امریکا جانے والی پرواز کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ پرواز میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔دوران پرواز اچانک نیچے جانے پرطیارے میں شدید جھٹکوں کے سبب 40 مسافر زخمی ہوگئے جب کہ جہاز کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ و پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں 245 مسافروں سمیت عملے کے 11 افراد سوار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی