i بین اقوامی

نائیجیریا میں ہیضے سے 35 افراد جاں بحق،423 کیسز رپورٹتازترین

June 24, 2024

نائیجیریا کی سب سے گنجان آباد ریاست لاگوس میں ہیضے کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 35ہو گئی ہے۔لاگوس کے ریاستی ہیلتھ کمشنر اکین ابیومی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں دو دنوں میں ہیضے سے 14افراد ہلاک ہوئے اس طرح ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35ہو گئی۔ریاست میں ہیضیکے 423 کیسز رپورٹ ہوئے ، ابیومی نے کہا کہ وبا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔نائیجیریا میں گزشتہ سال بھی ہیضے سے 3ہزار سے زائد کیسز رپورٹ اور 100سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ۔ یاد رہے کہ ہیضہ، "وائبریو" بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے اور کھانے اور پانی کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، اسہال کا سبب بنتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی