سعودی عرب نے حال ہی میں آٹھ اور ملکوں کے شہریوں کے لیے وزیٹر ای ویزا سکیم میں توسیع کا اعلان کیا ہے،وزارت سیاحت نے ایک بیان میں کہا کہ ان ممالک میں البانیہ، آذربائیجان، جارجیا، مالدیپ، کرغیزستان، جنوبی افریقہ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں،بیان میں کہا گیا کہ ان ممالک کیشہری وزیٹر ویزے کے لیے الیکڑانک یا سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر پہنچ کر درخواست دے سکتے ہیں،وہ ویزے کا استعمال مملکت کی سیاحت، عمرہ، خاندان یا دوستوں سیملاقات اور کاروباری مقاصد کیلیے کرسکتے ہیں،وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے آٹھ ممالک تک ای ویزے کی توسیع کرکے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے ساتھ مملکت آنے والے وزیٹرز کے لیے آسان سفری تجربے کی سمت ایک اور قدم بڑھایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی