i بین اقوامی

متنازعہ وقف ترمیمی بل بھارتی راجیہ سبھا بھی منظورتازترین

April 04, 2025

بھارتی لوک سبھا کے بعد بھارتی راجیہ سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا جبکہ راجیہ سبھا میں سخت گیر ہندو تنظیم شیو سینا بھی متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف بول پڑی ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متنازع وقف ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں ایک طویل بحث کے بعد منظور کیا گیا جس کے حق میں 128 ووٹ جبکہ مخالفت میں 95 ووٹ پڑے۔سخت گیر ہندو تنظیم شیو سینا بھی بھارتی راجیہ سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف آواز اٹھاتی نظر آئی۔مہاراشٹر سے پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ مودی آج جتنی مسلمانوں کی فکر کر رہے ہیں، اتنی تو بیرسٹر جناح نے بھی نہیں کی ہو گی۔انہوں نے وقف کی زمینیں فروخت کر کے مسلمان لڑکیوں کی شادی کروانے کے وزیرِ داخلہ کے بیان پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ یہ بات کر کے مودی حکومت کا بھانڈا پھوٹ گیا، ان کا یہ بل لانے کا اصل مقصد ہی زمینیں بیچنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی