i بین اقوامی

متحدہ عرب امارات نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردیتازترین

May 03, 2023

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ میں انٹرسٹی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 3 درہم فی سواری تک کی کمی کی گئی،اس سلسلے میں شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (SRTA) کی طرف سے تمام انٹرسٹی روٹس پر بس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ بتایا گیا ہیرولا شارجہ سے دبئی میں مال آف ایمریٹس تک بس کا کرایہ 20 درہم سے کم کرکے 17 درہم کردیا گیا،روٹ 112 کے لیے بس ٹکٹ کی قیمت 7 سے کم ہوکر 6 درہم ہوچکی ہے، روٹ 114 بھی 8 درہم سے 6 درہم پر چلا گیا ہیجبکہ روٹ 115 میں مقام اورمنزل کے لحاظ سے 2 اور 3 درہم کے درمیان مختلف رعایتیں دی گئی ہیں، چھوٹے راستوں پر اب 8 کی بجائے 6 درہم کرایہ چارج کیا جاتا ہے اور طویل اسٹاپس اب 30 سے کم ہوکر 27 درہم ہوچکے ہیں۔ فیصلے کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیزل کی قیمتوں میں مارچ سے لے کرلگاتارتین ماہ تک کمی ہوئی ہے جہاں ایک لیٹر ڈیزل اب مئی کے مہینے کے لیے صرف 2.91 درہم میں دستیاب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی