متحدہ عرب امارات دنیا کے بہترین جج کے طور پر شہرت رکھنے والیامریکی جج فرینک کیپریوکی میزبانی کرنے کیلئے تیارہے،عرب میڈیاکے مطابق یوایمیں شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیوروکے زیر اہتمام 13اور 14ستمبر کوانٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن فورم 2023کے 12ویں ایڈیشن کی دو روزہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں مشہور سابق امریکامیں میونسپل کورٹ آف پروویڈنس کے سابق چیف جسٹس فرینک کیپریو کوبطور کلیدی مقررمدعو کیا گیا ہے،آج کے وسائل -کل کی دولت کے موضوع پر ہونے والی اس تقریب کے دوسرے اور اختتامی روزامریکی جج فرینک کیپریو کو شارجہ گورنمنٹ کمیونیکیشن ایوارڈ (SGCA)دیاجائے گا،خیال رہے کہ امریکا کے شہر پروویڈنس کے میونسپل چیف جج فرینک کیپریودنیا بھر میں اپنے منصفانہ فیصلوں، خوبصورت حس مزاح اور امن پسندی کے باعث جانے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی