i بین اقوامی

متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اسپتال ہیٹ اسٹروک کے مریضوں سے بھر گئےتازترین

August 12, 2022

متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کی جاری لہر کے دوران اسپتال ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں سے بھر گئے ہیں ،عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہیں،رپورٹ کے مطابق مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن میں گرمی سے دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثرہورہے ہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر باہر دھوپ میں کام کرنے والے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، تاہم آئوٹ ڈور کام کرنے والوں کیلئے دوپہر کے وقفے کی وجہ سے شدید ہیٹ اسٹروک کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی