متحدہ عرب امارات میں ایک لاکھ درہم ہتھیانے کی کوشش کرنے والے جعلی سفارتکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں فوجداری کی عدالت نے ایک عرب شہری کو دھوکہ کی کوشش کرنے والے ایک افریقی کو گرفتار کیا ہے۔افریقی عرب شہری سے ایک لاکھ درہم ہتھیانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہ اپنی کوشش میں ناکام رہا۔ افریقی نے عرب شہری کو جھانسہ دیا تھا کہ وہ سفارتکار ہے اور اس کے ساتھ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔اس کے بعد افریقی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے عرب شہری کو دولت دگنی کرنے کا لالچ دیا۔ آخری لمحے میں جب عرب شہری کو یہ احساس ہوا کہ یہ دھوکے باز ہیں تو ان کا سارا پلان فیل ہو گیا۔ عرب شہری نے بتایا کہ ایک شخص نے رابطہ کر کے دعوی کیا تھا کہ وہ ایک سفارتکار ہے اور اسے اپنے کاروباری منصوبوں میں شامل کر سکتا ہے۔
اس پر سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھرلی۔اسی دوران عرب شہری سے کہا گیا کہ چونکہ وہ مصروف ہے اور وقت کی کمی ہے۔ بہتر ہے کہ اس کے معاونین سے ملاقات کی جائے۔ عرب شہری نے بتایا کہ اس نے افریقی شہری کے ساتھیوں سے سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ آخرکار انہوں نے یہ دعوی کیا کہ رقم دگنی بنانے کا فارمولا بھی ان کے پاس ہے۔ اسے دولت دگنی کرنے کا راز بتایا جا سکتا ہے۔ افریقی کے ساتھیوں نے 100 ڈالر کے کرنسی نوٹ دگنے کرنے کے ہنر کا مظاہرہ بھی کیا اور ایک لاکھ درہم طلب کیے، تاہم آخری وقت میں عرب شہری کی چھٹی حس نے ساتھ دیا اور اس نے پولیس سے رابطہ کرکے پوری کہانی سنا دی۔پولیس نے رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ملزم نے پبلک پراسیکیوشن اور عدالت کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے عدالت سے رحم کی درخواست کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی