روس اور یوکرین کے درمیان بالمقابل نوے فوجی اسیروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔روسی امور دفاع کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے یوکرین کے ساتھ اسیروں کا تبادلہ ممکن ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے 90روسی فوجیوں کی رہائی ممکن ہوئی جس کے بدلے یوکرین کے بھی 90فوجیوں کو رہا کرتے ہوئے ماسکو بھیجا گیا ہے۔رہائی پانے والے فوجیوں کو طبی و نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔اس سے پیشتر بھی متعدد بار دونوں ملکوں کے درمیان اسیر فوجیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی