i بین اقوامی

مصر،نوجوان اور اس کی منگیتردریائے نیل میں ڈوب کر ہلاک، لاشیں نکال لی گئیںتازترین

May 08, 2023

مصرمیں ایک نوجوان اپنی منگیترکو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کے دوران خود بھی دریا برد ہوگیا، امدادی کارکنوں نے دریائے نیل میں ڈوبنے والے جوڑے کی لاشیں نکال لی ہیں،یہ واقعہ ایک کشتی سے لڑکی کا پاں پھسلنے سے پیش آیا،گزشتہ روزشمالی مصر میں دقہلیہ گورنری میں ریور ریسکیو فورسز نے ایک نوجوان اور اس کی منگیتر کی لاشیں برآمد کیں جو دریائے نیل کے پانی میں ڈوب گئے تھے، ان کے ساتھ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ منگنی کی تقریب کے انعقاد کے لیے ایک ہال بک کرانے کے لیے جا رہے تھے،لڑکی کو بچاتے نوجوان بھی ڈوب گیا،ایک نوجوان اور لڑکی دریائے نیل کے پانی میں اس وقت ڈوب گئے جب وہ شادی ہال بک کرانے جا رہے تھے جس میں انہوں نے اپنی منگنی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وہ کشتی پر سوار ہوئے، اس دوران لڑکی کا پائوں پھسل گیا اور وہ دریا میں ڈوب گئی، لڑکے نے اسے بچانے کے لیے اس کے پیچھے چھلانگ لگا دی لیکن وہ لڑکی کو بچانے کے بجائے خود بھی ڈوب گیا،واقعے کے فوری بعد منصورہ فرسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انویسٹی گیشن یونٹ اور ریور ریسکیو فورسز کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے،جانچ اور تفتیش سے منصورہ شہر میں دریائے نیل کے پانی میں ڈوبنے والے دو افراد کی پراسرار حالت میں موت کا انکشاف ہوا ہے،دونوں لاشیں منصورہ کے انٹرنیشنل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں اور واقعے کی ضروری رپورٹ جاری کر دی گئی، جاں بحق ہونے والے لڑکے کی عمر 21سال تھی اوراس کی شناخت عبداللہ عبدالمنعم حسن ندا کے نام سے کی گئی ہے جب کہ لڑکی کی عمر 18سال اور اس کی شناخت سہیر کے نام سے کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی