مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان نے فوری طور پر سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے اور سفیروں کے تبادلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مصری ایوان صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ السیسی اور ایردون نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں اور مصری اور ترک عوام کے درمیان تاریخی گہرے تعلقات ہیں، دونوں رہنمائوں نے تعلقات کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،السیسی نے صدارتی انتخابات میں فتح اور نئی صدارتی مدت کے لیے ترکیہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر طیب اردوان کو فون کے دوران مبارکباد دی، واضح رہے 13اپریل کو مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ کا دورہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی