i بین اقوامی

مصری صدر عبد الفتح السیسی کا تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلانتازترین

October 03, 2023

مصری صدر عبد الفتح السیسی نے تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔سیسی نے مصری انتخابات کے لیے امیدوار ہونے کی تصدیق کردی.مصر میں صدارتی انتخابات رواں سال دسمبر میں شیڈول ہیں۔ السیسی نے 2013 میں محمد مورسی کی حکومت گرا کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ اگر السیسی دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو وہ 2030 تک برسراقتدار رہیں گے۔ مصر میں10 سے 12 دسمبر تک صدارتی انتخاب منعقد ہونگے۔دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں اگر کسی امیدوار نے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کیے تو جنوری8 سے 10 میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ واضح رہے کہ مصری فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی نے جولائی 2013 میں ملک کی پہلی آئینی حکومت کا تختہ الٹ کر اس وقت کے صدر محمد مرسی کو معزول کر دیا تھا۔ اس وقت مصرمیں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی لگائی جا چکی ہے جبکہ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سرابراہ محمد بدیع سمیت 683 افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی