i بین اقوامی

مصری حکام کا نہرسوئز سے گزرنے والے جہازوں سے متعلق اہم فیصلہتازترین

September 20, 2022

مصرکی معیشت کا سب سے اہم ترین ذریعہ سمجھی جانے والی نہر سوئز اب ملک کیلئے مزید آمدنی کا باعث بنے گی، مصری حکام نے اس حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر نے نہر سوئز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے راہداری فیس بڑھانے کی تیاری شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق امکانی طور پر سال 2023 کے لیے یہ فیس 15 فیصد بڑھائی جارہی ہے، نئی راہداری فیس کا اطلاق یکم جنوری 2023سے کیا جائے گا۔یہ بات نہر سوئز کے امور دیکھنے والی اتھارٹی کے چئیرمین اسامہ رببیع نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں کو بتائی تاہم ان کا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اور سیاحوں کو لے کر آنے والے بحری جہازوں کی فیس میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ نہر سوئز مصر کے لیے آمدنی کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہ نہر مصر کی ایک سمندری گذرگاہ ہے جو بحیرہ روم کو بحیرہ قلزم سے ملاتی ہے۔ اس کے بحیرہ روم کے کنارے پر پورٹ سعید اور بحیرہ قلزم کے کنارے پر سوئز شہر موجود ہے۔ یہ نہر 163 کلومیٹر (101 میل) طویل اور کم از کم 300 میٹر چوڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی