مصر کے جنوبی شہر الجیزہ میں شادی کی تقریب میں جانے والی کئی گاڑیاں دریائے نیل میں گر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں دولہا اور دلہن دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو نکالنے اور بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دولہا ، دلہن اور دیگر مہمانوں کو شادی ہال لے کر جانے والی گاڑیاں اوور سپیڈ کے دوران توازن کھو دینے کے نتیجے میں دریائے نیل میں جا گریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی