i بین اقوامی

مصر، پولیس ہیڈ کوارٹرمیں آگ لگنے سے 38 افراد زخمیتازترین

October 02, 2023

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں پیر کی صبح ایک پولیس سٹیشن میں آگ لگنے سے 38 افراد زخمی ہو گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق مقامی وقت کیمطابق تقریبا 3 بجے لگنے والی آگ پر تقریبا 5 بج کر 20 منٹ پرقابو پایا گیا جبکہ وزارت صحت نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعہ میں کم ازکم 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 12 افراد کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 26 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی سول ڈیفنس حکام کے مطابق عمارت کے کچھ حصے آگ کی زد میں آ گئے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ رپورٹس کے مطابق جان لیوا آگ مصر میں ایک عام خطرہ ہے جہاں بہت سی عمارتیں خستہ حال اور ناقص دیکھ بھال کا شکار ہیں۔ اگست 2022 میں قاہرہ کے ایک چرچ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ملک کے انفراسٹرکچر اور فائر بریگیڈ کے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل مارچ 2021 میں قاہرہ کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2020 میں دو ہسپتالوں میں آگ لگنے سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی