مصر میں ماموں سے وراثت کی تقسیم میں جھگڑے سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے فیس بک پر لائیو آکر کیڑے مار دوائی کھالی،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں 31سالہ عمرو زاید نے اپنی پروفائل پر فیس بک لائیو آکر فصلوں کی حفاظت میں استعمال ہونے والی دو زہریلی کیڑے مار کر گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،لائیو فیس بک خودکشی دیکھتے ہی اہل خانہ نے عمرو زاید کو ڈھونڈا جو ایک کھلے میدان میں تھا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والے شخص نے ایک خط بھی چھوڑا جس میں خودکشی کی وجہ اور وصیت کی گئی ہے،عمرو زاید نے خط میں وصیت کی کہ کسی بھی ماموں کو میرے جنازے میں شریک نہ ہونے دیا جائے اور نہ ہی انھیں بعد میں گھر آنے کی اجازت دی جائے، میرا اور ان کا معاملہ اب قیامت تک ملتوی ہے،متوفی کی اہلیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زاید کا وراثت پر اپنے ماموں کے ساتھ تنازع چل رہا تھا، وہ وراثت میں تقسیم پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔
کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی