i بین اقوامی

مصر میں مہنگائی اور انتہائی غربت، حکومت کا شہریوں کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہتازترین

January 19, 2023

مصر میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور ایسے میں حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو مرغی کا گوشت چھوڑ کرپنجے کھانے کا مشورہ دے دیا،مصر میں مرغی کے پنجے کھانا انتہائی غربت کی نشانی سمجھا جاتا ہے جہاں ملک کی 30فیصد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہے،مصر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کے باعث گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا،گوشت کی قیمتوں میں 150گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مرغی کھانے کو بھی ترس گئے اور ایسے میں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی