i بین اقوامی

مسلم مخالف اور متنازع بیانات سے مقبول طارق فتح سپرد آتش، بیٹی کا جشن منانے کا اعلانتازترین

May 02, 2023

مسلم مخالف اور متنازع بیانات سے مقبولیت پانے والے مصنف طارق فتح کی آخری رسومات ادا کردی گئیں،طارق فتح کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جو گزشتہ ہفتے 73سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے تھے،مصنف طارق فتح کے انتقال کی خبر ان کی بیٹی نتاشا فتح نے سوشل میڈیا پر دی تھی،بعد ازاں نتاشا فتح نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کے والد کو ان ہی کی خواہش کے مطابق سپرد آتش کردیا گیا ہے، ان کی آخری رسومات ان کے قریبی خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں،نتاشہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم والد کی یاد میں ایک جشن منائیں گے،دوسری جانب رپورٹس کے مطابق طارق فتح کی لاش کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کے اسلام مخالف بیانات کے باعث مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں دفنانے کی اجازت نہیں دی گئی،طارق فتح مسلمانوں، شریعت اور اسلامی نظام حکومت کے خلاف اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر بھارتی ٹی وی چینلز پر دیکھے جاتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی