i بین اقوامی

مسقط، منسٹری آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن نے کاروباری سرگرمیاں بند کرنے والوں کی کمرشل رجسٹریشن منسوخ کرنے کا اعلانتازترین

September 24, 2024

مسقط منسٹری آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن نے کاروباری سرگرمیاں بند کرنے والوں کی کمرشل رجسٹریشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی وزارت کے مطابق ایسی کمرشل رجسٹریشن بھی منسوخ کی جائیگی جس کے لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے، ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکومت کے ایکشن کے بعد منسوخ شدہ تجارتی رجسٹریشنز کی تعداد 3,415تک پہنچ چکی ہے،کمرشل رجسٹریشن کے حوالے سے اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام فعال تجارتی رجسٹریشن آپریشنل رہیں اور موجودہ قوانین کی تعمیل کریں،ڈائریکٹر جنرل آف کامرس مبارک بن محمد الدوہانی نے کہا کہ منسوخ شدہ رجسٹریشن ان کمپنیوں کے لیے ہے جنھوں نے کام کرنا بند کر دیا ہے یا 1970سے 1999تک جن کے لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے،انھوں نے کہا کہ منسوخ شدہ کمپنیوں میں مشترکہ اسٹاک کمپنیاں یا انفرادی تاجر شامل نہیں ہیں، یہ اقدامات مارکیٹ کے ضابطے کے لیے اہم ہیں،مبارک بن محمد الدوہانی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سلطنت عمان میں چلنے والے کاروبار سے متعلق اعداد و شمار اور اسٹیسٹکس کی درستگی کو یقینی بنائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں2000سے 2018تک کمپنیوں کا جائزہ لیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل نے وضاحت کی کہ رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کمرشل رجسٹر قانون نمبر (3/74)پر مبنی ہے، جو آرٹیکل 15میں بیان کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی