امور حرمین شریفین کی ایجنسی فار لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 50سے زائد زبانوں میں عازمین حج وعمرہ کو اپنی خدمات فراہم کرے گی، تاکہ غیر عرب عازمین کے لیے جامع خدمات کو یقینی بنایا جا سکے،احمد بن عبدالعزیز الحمیدی نے کہا کہ مسجد الحرام میں ترجمہ دو اہم محوروں پر مشتمل ہے، ایک فیلڈ ترجمہ سروس ہے جو ان لوگوں کے لیے ہے جو نماز کی ادائی کے لیے مسجد حرام میں آتے ہیں،دوسرا خصوصی قانونی ترجمہ ہے جو منبر کے خطبات اور دینی لیکچرز کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کرتا ہے،ایجنسی نے حال ہی میں اپنی خدمات کو بڑھا کر تمام راہداریوں اور مسجد حرام کے داخلی راستوں 24گھنٹے مترجم کی سہولت فراہم کی ہے،الحمیدی نے کہا کہ ترجمہ ایجنسی جدید ترین لائیو ریڈیو براڈکاسٹنگ میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے 10 منظور شدہ بین الاقوامی زبانوں میں حرمین شریفین کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے کوشاں ہے،اس مقصد کے لیے خدا کے مقدس گھر کے زائرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں تک پیغام پہنچانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار کو فعال کرتے ہوئے منارہ حرمین پلیٹ فارم اورایف ایم براڈکاسٹنگ کے ذریعے پیغام پہنچایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی