مسجد الحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر کے 2ہلال کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا، منصوبہ مکہ مکرمہ پراجیکٹس تعمیراتی انتظام کے دفتر کی نگرانی میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے،صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر کے 2ہلالوں کی تنصیب کی توثیق کردی،ایجنسی کے انڈر سیکریٹری انجینئر محمد بن سلیمان الوکدانی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز گیٹ کے میناروں کی دو ہلالیں مکمل ہوچکی ہیں، دونوں میناروں کی لمبائی 130میٹر سے زیادہ اور اونچائی تقریبا 9میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور ہر ہلال کیلئے اس کی بنیاد 2 میٹر چوڑی رکھی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق ہلال کاربن فائبر سے بنے ہیں، جنہیں انتہائی پائیدار اور مضبوط سمجھا جاتا ہے، اس پر سنہری شیشے کا کام کیا گیا ہے اور اندرونی حصہ لوہے کا ہے،محمد بن سلیمان الوکدانی کا مزید کہنا تھا میناروں کی تنصیب عظیم الشان مسجد اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی