کیتھولک طبقے کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مشرق وسطی میں خونریز اور پرتشدد تنازعات مزید نہیں پھیلیں گے، پوپ نے ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں خطاب میںکہا کہ ٹارگٹ حملے کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتے ، بلکہ اس کے برعکس یہ مزید نفرت اور انتقام کو جنم دیں گے، پوپ نے کہا کہ وہ مشرق وسطی میں کشیدگی کو تشویش کے ساتھ دیکھتے ہیں ،امید ہے کہ خطے میں خونریز اور پرتشدد تنازعات مزید نہیں پھیلیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی