امریکی امور دفاع پینٹاگون اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطی میں موجودہ فوجی کمک میں اضافہ کر رہا ہے،پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے تصدیق کی کہ حفاظتی تدابیر کے تحت امریکہ مشرق وسطی کیلیے اضافی عسکری کمک روانہ کر رہا ہے البتہ یہ کہاں متعین ہوگی اس بارے میں فی الحال آگاہ نہیں کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی