اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں ایسی کوئی جگہ نہیں جو اسرائیلی دسترس سے باہر ہو،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو مخاطب کرنے کے انداز میں پورے مشرق وسطی کو ایک بار پھر باور کرانے کی کوشش کی ہے ، اس سے پہلے یہ بات نیتن یاہو نے اقوم متحدہ کے سامنے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہی تھی،نیتن یاہونے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بظاہر اہل ایران کو مخاطب کیا ہے کہ ایرانی حکومت انہیں کھائی کے قریب لا رہی ہے،نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام کو ہر آنے والے لمحے میں انتہائی پستی کی طرف لے جارہی ہے لیکن پتہ ہونا چاہیے کہ اب کوئی بھی جگہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی پہنچ سے باہر نہیں ہے،نیتن یاہو نے مزید کہا ایرانی حکومت خطے کو تاریکی اور جنگی تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی