i بین اقوامی

مشرقِ وسطی کے مختلف ممالک میں نامساعد موسمی حالاتتازترین

February 02, 2023

مصر، اردن، متحدہ عرب امارات ، قطر، کویت اور لبنان میں شدید بارشوں، گردو غبار اور طوفان کی وجہ سے نقل و حمل، صحت اور توانائی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،مصری وزارت برائے مقامی ترقی کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال میں البرولس، مشرق میں العریش اور اس سوہنے کی بندرگاہوں کو تیز ہواوں اور آندھی کے باعث بند کردیا گیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں زیادہ بارشوں تیز ہواوں اور نا مساعد موسمی حالات کی وجہ سے توانائی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچنے اور بجلی کے جھٹکے لگنے سے متعدد پالتو جانور ہلاک ہوگئے ہیں،اردن، متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت میں شدید اور گرد آلود ہواں تنفس لینے میں مشکلات پیش آنے سے خبردار کیا گیا ہے،لبنان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "فرح" نامی طوفان کے ہفتے کے آخر تک موثر رہنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی