i بین اقوامی

مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے، سعودی وزیرتازترین

October 26, 2023

خلیجی تعاون کونسل کے مذہبی امور سے متعلق وزرا کے اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مسئلہ فلسطین کو تمام مسلمانوں کا مسئلہ قرار دیا ہے،مسقط میں خلیجی وزراکے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مملکت کے لیے مسئلہ فلسطین ایک اہم ایشو ہے، سعودی عرب فلسطینیوں اور ان کے تمام قانونی حقوق کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہمسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے،یہ ہم سب کا ایشو ہے،یہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، اس لیے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس ' کاز ' کو اپنے شعور میں حاضر رکھیں اپنی مذہبی گفتگووں میں بھی ،خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے اجلاس کے ایجنڈے کے تناظر میں دیگر کئی امور پر بھی اظہار خیال کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی