i بین اقوامی

مڈٹرم الیکشن سے قبل امریکی صدر کو ایک اور بڑا دھچکاتازترین

October 07, 2022

امریکی صدر جو بائیڈن کو وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور بڑا دھچکا ، ایف بی آئی نے ان کے بیٹے کیخلاف ٹیکس جرائم کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ایف بی آئی نے ان کے بیٹے کیخلاف ٹیکس جرائم کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنڈر بائیڈن کیخلاف ایف بی آئی 2018 سے تحقیقات کر رہی تھی تاہم ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کا اختیار ڈسٹرکٹ اٹارنی کے پاس ہے۔ اس حوالے سے ہنڈر بائیڈن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے جب کہ اس حوالے سے وفاقی اداروں نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ہنڈر بائیڈن پر یوکرین میں کرپشن کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی