مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز کی اسپین کے شہر بارسلونا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تقریبا 28تارکین وطن فرار ہو گئے،برطانوی میڈیا کے مطابق 7 نومبر کو مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز میں بیٹھی ایک حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا بہانہ کرکے اسپین کے شہر بارسلونا میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی،اسپین کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد خاتون کا اسپتال میں معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، اس دوران جہاز میں بیٹھے تقریبا 28تارکین وطن فرار ہوگئے،رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے بتایا کہ پولیس نے فرار ہونیو الے افراد میں سے خاتون سمیت 14افراد کو حراست میں لے لیا جو ترکیہ کی پیگاسس ائیر لائنز کے طیارے میں سوار تھے جبکہ دیگر 14افراد اب بھی لاپتہ ہیں،حراست میں لیے گئے افراد میں سے 5کو طیارے میں واپس بٹھایا گیا جبکہ دیگر کو مراکش بھیج دیا جائے گا،حکام نے تمام تارکین وطن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں،رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے طیارے میں کل 228مسافر سوار تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی