مراکش میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 11افراد ہلاک، 9لاپتا اور متعدد زخمی ہوگئے،مراکشی حکام کے مطابق سیلاب سے مختلف حادثات میں 11افراد ہلاک ہوئے اور 9افراد لاپتا ہیں،حکام کے مطابق سیلابی ریلوں سے 40مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 90سے زیادہ شاہراہیں تباہ ہوگئیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی مراکش کے صوبے ٹاٹا، ٹزنیٹ اور ایراکیڈیا کے سیلاب متاثرہ قصبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے ہائی ویز پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کو خراب موسم میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کیا ہے،مراکشی محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں تیز طوفانی برساتیں شند روز تک جاری رہنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی