i بین اقوامی

مودی سرکار نے مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کر دی، 4ہزار سے زائد گھروں پر بلڈوزر چلانے کا حکمتازترین

January 05, 2023

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی،رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کی ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی آبادی والے علاقوں میں 4 ہزارسے زائد گھروں پر بلڈوزر چلانے کا حکم دیا ہے،عدالت میں مسلمانوں پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام لگا کر گھر گرانے کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے جانبداری اور متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا،عدالت کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف اتراکھنڈ کے مختلف شہروں میں میں احتجاج جاری ہے، مسلمان آبادی اس حصے میں تقریبا 100سال سے مقیم ہے،شدید سرد موسم میں ہزاروں مسلمان خاندان بے گھر ہوجائیں گے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی