امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے نئی دہلی میں 2روزہ جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھایا،صدر بائیڈن نے ویتنام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مودی سے انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت پر بات کی،انہوں نے کہا کہ میں نے مضبوط و خوشحال ملک کی تعمیر میں سول سوسائٹی، آزاد صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی