i بین اقوامی

مودی نے ایک بار پھر سابق را چیف کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا، اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگاتازترین

June 14, 2024

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سابق را چیف اجیت دوول کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی تیسری مدت میں اجیت دوول بطور مشیر قومی سلامتی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔مودی حکومت نے اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کردیابھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ وزیراعظم مودی نے اجیت دوول کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری کی منظوری دی اور ان کی تقرری 10جون سے کی گئی ہے جب کہ پی کے مشرا کو مودی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اجیت دوول کو پہلی مرتبہ 2014میں قومی سلامتی کا مشیر بنایا گیا تھا اور وہ مودی کی گزشتہ دو حکومتوں میں یہ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی