بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں رات گئے بارش شروع ہوئی جو صبح تک جاری رہی، 6گھنٹوں کے دوران شہر میں 300ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ کی سہولیات متاثر ہیں، ممبئی ائیرپورٹ پر 30پروازیں منسوخ اور 250سے زائد تاخیر کا شکار جب کہ مزید بارش کے پیش نظراسکول اورکالج بھی بند کردیے گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں ممبئی میں مزید تیز بارش متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی