i بین اقوامی

ملک میں روسی قونصلیٹ کھولنے کا جائزہ لے رہے ہیں ، روس میں آذربائیجان کے سفیرکا بیانتازترین

August 19, 2024

روس میں آذربائیجان کے سفیر پولاد بلبلوگلو نے کہا ہے کہ آذربائیجان میں روسی قونصلیٹ کھولا جا سکتا ہے اور یہ مسئلہ فی الحال زیر بحث ہے، عالمی میڈیاکے مطابق انہوں نے کہاکہ روس نے آذربائیجان میں قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے روس کے شہر یکاترینبرگ اور سینٹ پیٹرزبرگ میں قونصل جنرل کے دو دفاتر ہیں اور آذربائیجان کے دفاتر کی تعداد کو دیکھتے ہوئے روس بھی قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولنے پر غور کررہا ہے اور اس حوالے سے اس کی مختلف تجاویز پیش کی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی