i بین اقوامی

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے موقع پر برطانیہ میں عام تعطیلتازترین

September 19, 2022

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیںاور عام تعطیل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہیں جس کے لیے برطانوی دارالحکومت میں تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے 10 ہزار اضافی پولیس افسران، 1500 فوجی اہلکار اور ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔ عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ آنجہانی ملکہ کو پوتے پوتیوں کاخراج عقیدت، شہزادہ ولیم نے فوجی وردی میں قیادت کی اور ملکہ کے آخری سفر کے دیدار کے لیے 10 لاکھ افراد کی وسطی لندن آمد متوقع ہے جبکہ وسطی لندن میں 22 میل طویل آہنی بیرئیرز لگا دیے گئے اور لندن کی فضاں میں ڈرون اڑانے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آخری رسومات کے موقع پر شور سے بچنے کے لیے پروازیں بھی روک دی گئی ہیں، 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں ہیں جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈر گراونڈ اسٹیشن بھی بند کر گئی ہیں اورگلیوں اور سڑکوں پر موجود کوڑے دان اور سیوریج سسٹم کی مکمل تلاشی لی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی